حیدرآباد۔14۔فروری(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر پٹرولیم ویرپا موئلی نے آج واضح
کیا کہ گیس کی قیمت میں اضافہ پر کوئی نظر ثانی نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے
مزید کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند
کیجروال نے جمہوری آئین کے خلاف ان
پر ایف آئی آر درج کر وایا ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمت میں اضافہ کا
فیصلہ بہت غور و فکر کے بعد کیا جاتا ہے۔ جسکے بعد نظر ثانی کا کوئی امکان
باقی نہیں رہتا۔